ایکسپو میں شرکاء کی جوق در جوق شرکتمہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم

یو اے ای سفیر کو عربی میں اسٹیج پر آنیکی دعوت، مہمانوں کی انتظامات کی ستائش، شیلڈز پیش.


متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب عیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی اور ڈاکٹر جاوید لغاری ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت ’’ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں۔ فوٹو: ظفر اسلم/ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کی زیر اہتمام دو روزہ '' ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو'' کے افتتاحی روز مہمانان خصوصی کی آمد سے قبل ہی شرکاء جوق در جوق پاک چائنہ سینٹر پہنچہنا شروع ہو گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب عیسیٰ عبد اللہ الباشا النعیمی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید لغاری نے ٹھیک صبح گیارہ بجکر دس منٹ پر اکٹھے فیتہ کاٹ کر ایکسپو کا با ضابطہ افتتاح کیا۔ معزز مہمانان جب پاک چائنہ سینٹر میں داخل ہوئے تو انہیں مسکراہتوں کے ہجوم میں گلدستے پیش کیے گئے۔ ہال میں معزز مہمانان کی آمد پر تالیاں بجا کر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے معزز مہمانان اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر محمد ضیاء الدین نے خطاب کیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ایکسپریس میڈیا گروپ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر اظفر نظامی نے انجام دیئے۔ اظفر نظامی نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو انگریزی زبان کے بجائے عربی زبان میں اسٹیج پر مدعو کیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیر مین نے اپنی تقریر میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوش کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار ایسی شاندار ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر محمد ضیاء الدین نے معزز مہمانان اور شرکاء کو ایکسپو میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر ایکسپریس کے چیف آپریٹیو آفیسر نے معزز مہمانوں کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔ تقریب کے بعد معزز مہمانان نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور ایکسپو میں کیے گئے انتظامات کو بہت سراہا۔ ایکسپو میں شرکت کیلئے دن بھر شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری رہا لوگ فیملیز سمیت شرکت کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں