پاکستان اور سعودیہ کا فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق

ثقافتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فلمیں عربی اور اردو ڈبنگ کے ساتھ درآمد کی جائیں گی۔


Zulfiqar Baig September 14, 2018
ثقافتی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فلمیں عربی اور اردو ڈبنگ کے ساتھ درآمد کی جائیں گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی، سماجی، تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے دونوں ممالک کی تیار کردہ فلموں اور ڈراموں کی پاکستان اور سعودی عرب میں نمائش پر اتفاق ہو گیا۔

سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عود بن صالح نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب فواد حسین چوہدری سے ملاقات میں فلموں کی ایک دوسرے کے ملک میں نمائش کی تجویز دی تھی، سعودیہ کی طرف سے معاہدے کی دستاویزات حکومت کو موصول ہو گئیں جس کے مطابق پاکستان کی مقبول فلمیں اور ڈرامے عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودیہ میں اور سعودی عرب کی فلمیں ڈرامے اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں درآمد کی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات کے افسر نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں اور فلم انڈسڑی، ڈرامے کے حوالے سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے، پاک، سعودیہ معاہدے سے پاکستانی فنکار سعودی عرب میں بھی مقبول ہو جائیں گے، سعودی حکومت نے سینما ہاؤسز کی تعمیر کا بھی آغازکر دیا، ہم نے سعودی فلمسازوں کو فلمیں تیارکر نے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں