11 ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ملکوں میں قید ہیں وزارت داخلہ

سب سے زیادہ2937سعودی عرب،بھارت میں582قیدی ہیں،وزارت داخلہ


INP September 14, 2018
رہائی کیلیے35ہزارکافنڈمانگا،ذرائع،88لاکھ اوورسیزپاکستانی ہیں،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں 88 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، مجموعی طور پر 11803 پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں، سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2937 پاکستانی قید ہیں، بھارت میں10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 582 قید ہیں، افغانستان میں 177 اور ایران میں 186 پاکستانی جیلوں میں ہیں، چین میں 242 جبکہ امریکہ میں 2 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلیے وزارت خزانہ سے 35000 ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ہے، پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیرون ملک نظر بند پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی جس کیمطابق10 ہزار715 پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں