عمران خان کل قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں علالت کے باعث شریک نہیں ہوں گے

پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے تصدیق کی کہ عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر حاضر رہیں گے۔


Tribune Correspondent/ May 31, 2013
پی ٹی آئی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کا سفر کرنا ان کی کمر کی چوٹ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ پی ٹی آئی فیس بک پیج

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل صبح ہونے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اپنی علالت کے باعث شریک نہیں ہوپائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے تصدیق کی کہ عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر حاضر رہیں گے، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کا سفر کرنا ان کی کمر کی چوٹ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے لہذاٰ عمران خان کل اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان 11 مئی کے انتخابات سے چند روز قبل اسٹیج پر جانے والے لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے، گرنے سے ان کی گردن اور کمر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ کئی روز تک شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج رہے۔ عمران خان نے انتخابات میں این اے ون پشاور، این اے 56 راولپنڈی اور این اے 71 میانوالی سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں