گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کیلئے کھول دیا گیا بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد

شہریوں نے گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر کی سیر کی


میاں اسلم September 16, 2018
شہریوں نے گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر کی سیر کی فوٹو:سوشل میڈیا

MIAMI: گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سیر کی۔

وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دروازے پر وقت سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے گورنر ہاؤس کی سیر کی اور اہم مقامات دیکھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر سمیت بہت سی پرکشش جگہیں ہیں۔ عوام نے بارہ دری، پہاڑی اور لان میں گہری دلچسپی لی اور تصاویر بنائیں۔ خواتین ، بچے اور بڑے گورنر ہاؤس کی سیر کرکے سب خوش دکھائی دیے۔



شہریوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے گورنر ہاؤس کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔ صوبائی وزرا کو بھی عوام کے استقبال کی دعوت دی گئی تھی تاہم کوئی وزیر نہیں آیا۔ فیملیز کی آمد کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔ حکومتی اعلان کے مطابق گورنر ہاؤس ہر اتوار کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس سندھ اور گورنر ہاؤس مری کو بھی کھول دیا گیا ہے اور شہری ان سرکاری عمارتوں کی سیر کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں