پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائےحق پرست اراکین

عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے، غریب براہ راست متاثر ہوگا۔


Express Desk June 01, 2013
قیمت میں نمایاں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے،صدر، نگراں وزیر اعظم نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سخت مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے18پیسے اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ایک مشترکہ بیان میںحق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس سے غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گے جو پہلے ہیں مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔



حق پرست اراکین نے صدر مملکت اور نگراں وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں