10 برسوں میں ملک میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی


APP September 17, 2018
مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی: فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں تجارت کے شعبے میں 575 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ تجارت کا شعبہ بھی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے پرکشش ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2009-10 ، 2010-11 ، 2011-12 اور2012.13 میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ضمن میں بالترتیب 117،53، 25.3 اور5.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2013-14 ، 2014-15 اور2015-16 کے دوران پاکستان میں تجارت کے شعبے میں مختلف ممالک کی جانب سے بالترتیب 3.2 50.5، اور26.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح مالی سال 2016-17 اورمالی سال 2017-18 کے دوران ملک میں برآمدات کے حوالے سے اس اہم شعبے میں بالترتیب 32.7 اور94.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ دس برسوں میں سال 2008.09 میں'سب سے زیادہ 166.6 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2013-14 میں سب سے کم 3.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں