سالگرہ کا دن آیا ہے

پہاڑی مقامات کی سیرہویا سمندرکی موجوں میں مستی،پارک میں لگےجھولےہوں یاسالگرہ کی تقریب میں شرکت۔سب کے سب یادرہتےہیں.


ماڈل : رباب حفیظ، معیز امتیاز، حمیرا شیخ ۔ فوٹو :محمود قریشی

خوشی کے لمحات ہمیشہ یاد رہتے ہیں اوروہ پل توکبھی نہیں بُھلائے جاسکتے جوہم اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ بتاتے ہیں۔

پہاڑی مقامات کی سیرہو یا سمندرکی موجوں میں مستی، پارک میں لگے جھولے ہوں یا سالگرہ کی تقریب میں شرکت۔ سب کے سب یاد رہتے ہیں اوران کاتذکرہ ہمیشہ ہوتا ہی رہتا ہے۔ ویسے توانسان کیلئے ہروہ لمحہ بہت قیمتی ہوتا ہے جس سے اس کی خوشیاں جڑی ہوں لیکن سالگرہ کا دن تو ہرکسی کو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔

سالگرہ کے موقع پرملنے والے تحائف، مبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغامات اورپھر دوستوں کے ساتھ موج مستی اورفوٹوسیشن۔ کیک کٹتے ہی 'ہیپی برتھ ڈے ٹویو'کی آوازیں، کیک کھلانا اور کھانا، دیدہ زیب ملبوسات اورپھراس دن کوبہت سپیشل بنانے کیلئے تیاری بھی یاد رہ جاتی ہے۔ رنگارنگ روشنیوں سے گھرکو سجایا جاتا ہے، غبارے، موم بتیاں اوردیگرآرائشی سامان اس دن کو بہت یادگار بنا دیتا ہے۔

واقعی یہ لمحات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں اورہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں