خیبرپختونخوا حکومت کا این ایف سی ایوارڈ اجرا تک فاٹا بجٹ کا کنٹرول لینے سے انکار

فاٹا کیلیے مختص بجٹ کا استعمال پہلے سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق فاٹا سیکریٹریٹ کے ذریعے ہی استعمال کیاجائے، تجویز


Shahid Hameed September 19, 2018
فاٹا کیلیے مختص بجٹ کا استعمال پہلے سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق فاٹا سیکریٹریٹ کے ذریعے ہی استعمال کیاجائے، تجویز۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا تک قبائلی علاقوں کا بجٹ اپنے کنٹرول میں لینے سے معذرت کرلی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا کے ذریعے صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات کے لیے فارمولے کے مطابق فنڈزکی تخصیص تک مذکورہ قبائلی علاقوں کا بجٹ اپنے کنٹرول میں لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بارے میں وفاقی حکومت کو آگاہ کردیاگیاہے جنھیں تجویزدی گئی ہے کہ این ایف سی ایوارڈکے اجرا تک فاٹا کیلیے مختص بجٹ کا استعمال پہلے سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزارت سیفران کی نگرانی میں فاٹا سیکریٹریٹ کے ذریعے ہی استعمال کیاجائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں