رواں مالی سال 11  لاکھ نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے

سوئی نادرن اور سدرن گیس کمپنی نے 12ہزارکلومیٹر لائنوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی ہے۔


APP September 23, 2018
سوئی نادرن اور سدرن گیس کمپنی نے 12ہزارکلومیٹر لائنوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی ہے۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اپنے متعلقہ علاقوں میں 10اکھ سے زائد نئے گیس کنکشن فراہم کریں گی۔

سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں 11لاکھ 21 ہزار295نئے گیس کنکشنوں کی فراہمی اور 12 ہزار898 کلومیٹر طویل ترسیلی لائنوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاری مالی سال میں اب تک دونوں کمپنیوں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں 231قصبوں اوردیہات کو گیس کی فراہمی کاعمل مکمل کرلیاہے۔اس عرصے میں دونوں کمپنیوں نے دیہات اورقصبوں میں 328 کلومیٹر طویل گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک ، 8861 کلومیٹرترسیلی اور1216 کلو میٹر سروس لائنز کی تعمیر کاکام مکمل کرلیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن منصوبوں میں بالترتیب 1351ملین اور10 ہزار202 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی شرح 11 ہزار198 ملین روپے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں