پنجاب حکومت کا گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ

گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا، ذرائع پنجاب حکومت


میاں اسلم September 24, 2018
گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے زریعے تحفظ دیاجائے گا، ذرائع پنجاب حکومت فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین میں مناسب ترامیم کرکے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے زریعے تحفظ دیا جائے گا، گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں