افغانستان میں بمباری اور حملوں میں 46 جنگجو خواتین سمیت 25 شہری جاں بحق

صوبہ فراہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل۔


این این آئی September 25, 2018
صوبہ فراہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل۔ فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید میں کی گئی، جس میں 46 جنگجو جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔ فضائی حملے میں جنگجوؤں کی 5گاڑیوں، 2موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب صوبہ وردک اور صوبہ کپیسا میں اتحادی و افغان افواج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 25 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ شب اتحادی و افغان افواج نے وسطی صوبہ وردک کے ضلع جاگٹو کے علاقے ملاحفیظ میں طالبان کی ایک مبینہ جیل پر فضائی بمباری کی جو عینی شاہدین کے مطابق جیل کی بجائے ایک افغان شہری کے گھر پر کی گئی جس کی زدمیں آکر ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ کپیسا کے ضلع تگاب کی صوبائی کونسل کے رکن محفوظ صافی کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 13 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں