پاک بھارت ہاکی مقابلہ شائقین کے لیے سب سے بڑا ایونٹ قرار

روایتی حریف اب ایک بار پھر 18 اکتوبر سے اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران آمنے سامنے ہوں گے


Mian Asghar Saleemi October 01, 2018
ایشین چیمپئن ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 20 اکتوبر کو ہوگا فوٹو: فائل

ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاک، بھارت مقابلوں کو شائقین کے لئے سب سے بڑا ایونٹ قرار دے دیا۔

اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد کئے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے میں ایف آئی ایچ کے کسی بھی ایونٹ سے زیادہ تماشائی موجود تھے۔ اس مقابلے میں پرستاروں کا ریو اولمپکس ہاکی مقابلوں سے بھی زیادہ جوش و خروش تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری بار انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشین گیمز کے دوران آمنے سامنے ہوئی ہوئی تھیں، اس میچ میں بلیو شرٹس نے گرین شرٹس کو 2-1 سے زیر کر کے کانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا تھا۔ روایتی حریف اب ایک بار پھر 18 اکتوبر سے اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں نشستوں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے، اب شائقین پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں