’موناٹائزیشن پالیسی ‘ چھوٹے افسران کیلیے متعارف نہ کرانے پر احتجاج

20تا 22گریڈ کے افسران ماہانہ 25ہزارروپے کی قسط پر گاڑی خریدسکتے ہیں


ہمیں بھی سہولت دی جائے،20 سے کم گریڈ کے افسران کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

ISLAMABAD: وفاقی حکومت کے گریڈ20 سے کم کے افسروں نے گریڈبیس اور اس سے بالاکے افسروں کو''موناٹائزیشن پالیسی '' کے تحت سرکاری گاڑیاں 15 فیصدکم نرخ پراقساط پرمہیا کرنیکی پالیسی کونچلی سطح پربھی متعارف کرانیکا مطالبہ کردیا۔

وفاقی حکومت کی گریڈ20 سے22 تک کے افسروں کیلیے گاڑیوں کی سہولیات دینے کی پالیسی ''موناٹائزیشن پالیسی'' کا اطلاق یکم جنوری2012کوکردیا گیا تھا ۔جس کے تحت تمام وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک اداروں میںتعینات گریڈ20سے22 تک کے افسروں کوسرکاری گاڑیوں کوذاتی طورپررعایتی قیمتوں پر خریدنے کی سہولت دی گئی بلکہ انھیں ان کے گریڈوںکے حساب سے ماہانہ رقوم کی بھی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

مذکورہ ''موناٹائزیشن پالیسی'' کونیشنل کمیشن فارگورنمنٹ ریفارمزنے تیار کیا جس کی بعدازاں کابینہ ڈویژن نے منظوری دی۔اس منظوری کی روشنی میں گریڈ 20 سے 22 کے افسران نئے ماڈل کی گاڑیاں سالانہ 15 فیصد رعایت پرخریدسکتے ہیں۔اس پالیسی کی رو سے گاڑی کواقساط پرخریدنے والا افسرماہانہ 25,000روپے اداکررہاہے۔یہ قسط ان کی تنخواہ سے کٹوتی ہورہی ہے اورریٹائرمنٹ سے قبل گاڑی کی پوری رقم اسکی تنخواہ یاواجبات سے منہاکرلی جائیگی۔ گریڈ 20 سے کم کے دیگرتمام افسران نے اس پالیسی میں اعلیٰ افسروںکونوازنے پرشدید احتجاج کیاہے اورمطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت مراعات یافتہ طبقے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اس سہولت میںشامل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں