نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ پابندیاں لگانے کا فیصلہ

پابندیوں کااطلاق پاکستان کے اندرشہریوں پر ہو گا جب کہ بیرون ملک نان فائلرپاکستانی مستثنی ہونگے، ترمیم لائی جائے گی۔


سہیل چوہدری October 03, 2018
پابندیوں کااطلاق پاکستان کے اندرشہریوں پر ہو گا جب کہ بیرون ملک نان فائلرپاکستانی مستثنی ہونگے، ترمیم لائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

حکومت نے نان فائلرزکیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے کمر کس لی، نان فائلرزپردوبارہ پابندیاں لگانے کافیصلہ کیاہے۔

حکومت پاکستان کے اندر نان فائلرز پر پابندیاں کیلئے ترمیم لا رہی ہے۔ نان فائلرز پر کمرشل بجلیکنکشن حاصل کرنے پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت نے ضمنی منی بجٹ میں نان فائلرز پابندی ختم کرنیکی تجویز دی تھی لیکن اب ایک اورترمیم کے ذریعہ نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور ان پر پابندیاں لگانے جا رہی ہے۔

ذرائع کہنا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کیساتھ ساتھ وراثتی جائیداد کی منتقلی پراستثنی حاصل ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں