ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے لیے ٹرائلز کا مقام تبدیل

ٹرائلز اب آج لاہور کی بجائے 11 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے


Mian Asghar Saleemi October 04, 2018
ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر صلاح الدین صدیقی کریں گے فوٹو: فائل

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کے لیے ٹرائلز کا مقام تبدیل کردیا گیا ٹرائلز اب آج لاہور کے بجائے 11 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے پروگرام کے تحت کھلاڑی ہفتہ کی صبح تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ 9 اکتوبر کو کھلاڑی کراچی میں ٹیم مینیجر حسن سردار کو رپورٹ کریں گے جبکہ دو روزہ ٹرائلز کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا، ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر صلاح الدین صدیقی سلیکشن کمیٹی کے ارکان قاسم خان، مصدق حسین اور ایاز محمود کے ہمراہ کریں گے، اس موقع پر پی ایچ ایف حکام بھی موجود ہوں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی رواں ماہ اومان میں شیڈول ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے18 رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے کرے گی۔ قومی ٹیم 14 اکتوبر کو کراچی سے اومان کیلئے روانہ ہوگی۔

کیمپ میں اس وقت29 کھلاڑی عمران بٹ، مظہرعباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصورعباس، رضوان جونیئر، رضوان سینئر، توثیق ارشد، علی شان، عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد، رانا سہیل، عرفان جونیئر، محمد دلبر، فیصل قادر، ایم رضوان، عاطف مشتاق، رضوان علی، محمد زبیر، ساران بن قمر، منیب الرحمن اورسید ذیشان بخاری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں