زرداری پینٹ کوٹنواز شلوار قمیص میں ملبوساسٹیج پر سرگوشیاں

صدر زرداری لائٹ بلیو پینٹ کوٹ اور ٹائی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف لائٹ شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس تھے


Masood Majid Syed June 08, 2013
صدر زرداری لائٹ بلیو پینٹ کوٹ اور ٹائی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف لائٹ شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس تھے فوٹو: این این آئی

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سوا گھنٹے کی تاخیر سے جمعے کی شام پونے 5 بجے شروع ہوئی جو صرف 25 منٹ میں اختتام پذیر ہو گئی۔

ٹھیک 5 بجے صدر مملکت نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب کے آغاز پر آمنے سامنے 13 ، 13 کرسیاں رکھی گئی تھیں لیکن ریاض پیرزادہ کی عدم موجودگی پر ایک کرسی ہٹادی گئی ۔ پہلے مرحلے میں 16وفاقی وزراء اور دوسرے مرحلے میں 9 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ۔ تقریب کیلیے سہ پہر ساڑھے 3 بجے مہمانوں کو بلایا گیا لیکن تقریب کا باضابطہ آغاز پونے 5 بجے تلاوت کلام پاک کے بعد شروع ہوا ۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور تینوں سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔

نظامت کے فرائض حسب روایت سیکریٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی نے ادا کیے ۔ صدر زرداری لائٹ بلیو پینٹ کوٹ اور ٹائی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف لائٹ شلوار قمیض اور واسکٹ میں ملبوس تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے صدر زرداری سے آمنا سامنا کرنے میں گریز کے باوجود ان سے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ گوجرانوالہ شہر کے دونوں ایم این ایز خرم دستگیر اور بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزیر کے بجائے وزرائے مملکت بنایا گیا۔ تقریب کے دوران اسٹیج پر صدر زرداری اور نواز شریف کی وقفے وقفے سے سرگوشیاں جاری رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں