عازمین حج کوسہولتوں کی فراہمیسعودی شکایات کاازالہ مذہبی امور کے وزرا کا امتحان ہوگا

حکومت نے سرداریوسف کو وفاقی وزیر جبکہ پیرامین الحسنات کو وزیرمملکت برائے مذہبی امور تعینات کیاہے


Jahangir Minhas June 08, 2013
حکومت نے سرداریوسف کو وفاقی وزیر جبکہ پیرامین الحسنات کو وزیرمملکت برائے مذہبی امور تعینات کیاہے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی اہمیت کے پیش نظر وفاقی وزیر سمیت وزیر مملکت کی تعیناتی کردی۔

تاہم وزرا کی نئی ٹیم کے لیے وزارت کی غیرمعمولی اہمیت کے باعث پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پونے2لاکھ عازمین حج کو اچھی سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ حرم پاک سے نزدیک رہائشی عمارتوں کی بروقت فراہمی بڑاٹارگٹ ہوگا۔ حکومت نے سرداریوسف کو وفاقی وزیر جبکہ پیرامین الحسنات کو وزیرمملکت برائے مذہبی امور تعینات کیاہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت اس وقت حج پیکج 5لاکھ کے قریب پہنچ گیاہے جو عام اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں