شہبازشریف کے بعد اوربھی بڑی گرفتاریاں ہوں گی فواد چوہدری

حکومت کی کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 05, 2018
حکومت کی کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے تاہم یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے، یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور احتساب کاعمل مزید آگے بڑھے گا، حکومت نیب کو ہروقت ہرطرح کی مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے شہبازشریف کو آج طلب کررکھا تھا جہاں پیشی کے بعد نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں