پی ایچ ایف کا فنڈز کے لئے احسان مانی سے ملنے کا فیصلہ

جلد احسان مانی سے ملاقات کرکے 5 سے 6 کروڑ کی درخواست کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ


Mian Asghar Saleemi October 06, 2018
جلد احسان مانی سے ملاقات کرکے 5 سے 6 کروڑ کی درخواست کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ . فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز کے حصول کے لیے ٹاسک فورس برائے کھیل کے سربراہ احسان مانی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کی ایگزیکٹو باڈی کا صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنوکریٹ کی حیثیت سے سعید خان، قاسم خان اور محمد سرور شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکریٹری فیڈریشن شہباز سینئر اور چاروں صوبوں کی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری صاحبان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئن ٹرافی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے فیڈریشن کو درپیش مالی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈزکے حصول کے لیے بہت جلد وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے کھیل کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایچ ایف کے برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق اولمپئن کو فیڈریشن کی طرف سے ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں