شعبان رمضان میں عمرہ ویزے کی میعاد 14دن مقرر

اگر عمرہ زائرین اس مدت میں سعودی عرب نہیں گئے تو ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوجائے گی۔


Nasiruddin June 09, 2013
اگر عمرہ زائرین اس مدت میں سعودی عرب نہیں گئے تو ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوجائے گی۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: سعودی حکومت نے ماہ شعبان اور رمضان کیلیے عمرے کے ویزے کی میعاد 30 دن سے کم کرکے 14دن مقرر کردی ہے اور سعودی عرب میں زائد مدت قیام کی صورت میں زائرین کو مشکلات کا سامنا ہوگا سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے اجرا کی آخری تاریخ 28 شعبان مقرر کی ہے۔

عمرہ زائرین کو سعودی قونصلیٹ سے ویزا لگنے کے بعد 14 دن کے اندر سعودی عرب پہنچنا ہوگا اگر عمرہ زائرین اس مدت میں سعودی عرب نہیں گئے تو ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوجائے گی۔ حج ٹورآپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کو 14 دن سے زیادہ کا پیکج نہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان میں ٹورآپریٹرز کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹورآپریٹرز عمرہ زائرین کیلیے سعودی عرب میں 14 دن سے زائد قیام کے انتظامات نہ کریں اور زائرین کو 14 دن سے زائد کا پیکیج نہ دیں کیونکہ زائد مدت قیام کی صورت میں زائرین اور ٹورآپریٹرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ٹورآپریٹر کمپنیاں عمرہ زائرین کو منظور شدہ ہوٹلز میں ہی ٹھہرائیں بصورت دیگر مذکورہ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت پاکستان کیلیے عمرے کا کوٹہ پہلے ہی کم کرچکی ہے جس کی وجہ سیرواں سال شعبان اور رمضان میں بڑی تعداد میں زائرین عمرے پر نہیں جاسکیں گے۔ یاد رہے کہ ہر سال پاکستان سے 4 لاکھ سے ساڑھے 4 لاکھ کے لگ بھگ زائرین عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں