انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع

خوشی ہے کہ غیرملکیوں کی بڑی تعداد لاہور میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے آئی،صدر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن ندیم مختار


Mian Asghar Saleemi October 07, 2018
انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ پیر سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018ء کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں ہانگ کانگ اور مصر کے کھلاڑی پہنچ چکے ہیں، جب کہ رہ جانے والے غیر ملکی پلیئرز کی آمد اتوار کی شام تک شیڈول ہے۔ چیمپیئن شپ پیر سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کا کہنا ہے کہ لاہور میں عرصے کے بعد انٹرنیشنل اسکواش بحال ہو رہی ہے خوشی ہے کہ غیرملکیوں کی بڑی تعداد لاہور میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے آئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو راؤنڈز کے میچ اسکواش کمپلیکس میں ہوں گے جب کہ کوارٹرفائنلز سے میچز فور گلاس وال کورٹ فلٹیز ہوٹل میں کھیلے جائیں گے۔

آٹھ اکتوبر کو پہلا میچ 12 بجے کورٹ ون پر جرمنی کے ینیک اولمر اور رابرٹ ڈنر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے عماد فرید کا اپنے ہی ساتھی ذیشان خان کے ساتھ کورٹ ٹو پر دوپہر 12 بجے مقابلہ ہوگا۔ دوپہر12 بج کر 45 منٹ پرپاکستان کے محمد فرحان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے تیزکون لو کے ساتھ ہوگا۔

کورٹ ٹو پر دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ملائیشیا کے ادین ادریکے کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہینری لینگ کے ساتھ ہوگا۔ سہ پہر تین بجے کورٹ ون میں پاکستان کے خواجہ عادل مقبول کا مقابلہ ہانگ کانگ کے تنگ منگ ہانگ کے ساتھ ہوگا۔ کورٹ ٹو میں دوپہر تین بجے ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ کا مقابلہ پاکستان کے حارث قاسم کے ساتھ ہوگا۔

کورٹ ون میں 3 بج کر 45 منٹ پر پاکستان کے عبدالملک خان کا مقابلہ پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد کے ساتھ ہوگا۔ کورٹ ٹو پر 3 بج کر 45 منٹ پر پاکستان کے سید علی مجتبیٰ بخاری کا مقابلہ پاکستانی کھلاڑی ظاہر شاہ سے ہوگا۔ یوسف سلمان (مصر)، عاصم خان (پاکستان)، فرحان محبوب(پاکستان)، میزان گومال (مصر)، اگستا ڈس فورٹ (فرانس)، طیب اسلم (پاکستان)، محمد شفیق کمال (ملائیشیا) اور ایون یون(ملائیشیا) کو بائی مل گئی جس کی وجہ سے انہوں نے راؤنڈ ٹو کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں