عازمین حج کے 44 ہزارپاسپورٹ 15 جون تک اجرا کی یقین دہانی

وزارت مذہبی امور نے645کمپنیوں کو حاجیوں کی بکنگ کے فارم جاری کر دیے


Jahangir Minhas June 10, 2013
وزارت مذہبی امور نے645کمپنیوں کو حاجیوں کی بکنگ کے فارم جاری کر دیے فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کی تاکید پر پاسپورٹ آفس نے سرکاری حج اسکیم کے تحت جمع شدہ عازمین حج کے پاسپورٹ 15 جون سے قبل تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے44 ہزار پاسپورٹ تیار کیے جارہے ہیں جس کیلیے کام جاری ہے۔ وزارت نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت ٹور آپریٹرز کو فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے70 کے قریب شکایات کنندہ کمپینوں کے علاوہ وزارت مذہبی امور نے645 کے قریب حج کمپنیوں کو حاجیوں کی بکنگ کے فارم جاری کر دیے ہیں جن کی واپسی آج ملک کے مخلتف حاجی کیمپوں میں ہو گی۔



ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا ڈیٹا وزارت مذہبی امور نے مکمل کر لیا ہے جبکہ رہائشی عمارتوں کے انتظام کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔ رواں سال وزارت مذہبی امور کو حاجیوں کیلیے رہائشی عمارتوں کے مسائل کے بجائے ان کے پاسپورٹ کی تیاری کا مسئلہ درپش ہے جس کیلیے وزارت کے حکام دن رات پاسپورٹ آفس سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت فارم جمع کرانے کی 10 جون کی آخری تاریخ میں توسیع کا بھی امکان ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں