ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد پاسپورٹ تاخیر کا شکار

 4مشینیں خراب،ارجنٹ والے بھی منتظر،بحران سنگین ہونے کاخدشہ


Iftikhar Chohadary October 12, 2018
 4مشینیں خراب،ارجنٹ والے بھی منتظر،بحران سنگین ہونے کاخدشہ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ملک بھرکے شہریوں کے ایک ماہ سے پھنسے ساڑھے تین لاکھ سے زائد پاسپورٹ کے اجرا کی ڈیڈلائن دینے میں ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹس اینڈامیگریشن ناکام ہوگیا۔

باوثوق ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ پچھلے ایک ماہ سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد افرادکو پاسپورٹ اجراء تاخیرکاشکارہے۔ تمام بڑے شہروں کے ریجنل اورزونل دفاتر میں ہزاروں شہری اپنے پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے چکرلگانے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کرنیوالی مشینوں کے ذریعے معمول کے مطابق یومیہ پچیس ہزارپا سپورٹ چھاپے جاتے تھے جوپچھلے ایک مہینے سے مشینوں کی استعدادکارنصف رہ جانے کی وجہ سے دس سے بارہ ہزار یومیہ چھاپے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں