انٹرنشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 اورایک روزہ کرکٹ رینکنگ جاری کردی

پاکستانی بسمعہ معروف کا 16 واں اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر ہے۔


Mian Asghar Saleemi October 12, 2018
پاکستانی بسمعہ معروف کا 16 واں اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر ہے . فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹوئنٹی20 اور ایک روزہ رینکنگ جاری کی ہے پاکستانی ٹیم کا دونوں طرز کی کرکٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں بیٹنگ میں بسمعہ معروف کا 16 واں اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر، بولنگ میں انعم امین تیسرے، ندا ڈار 8 ویں اور ثنا میر 20 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈ کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی پلیئر ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا 280 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ277 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 276 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز 259 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارت 249 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 243 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان 227 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 207 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 193 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 188 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ایک روزہ کرکٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا راج ہے، پاکستانی بسمعہ معروف کا 16 واں اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں