کامرہ حملے میں غیرملکی ہاتھ خارج ازامکان نہیں وزیردفاع

دفاعی تنصیبات پر حملہ سازش ہے، ملوث عناصرکو بے نقاب کیاجائیگا، ایکسپریس سے گفتگو


Malik Manzoor Ahmed August 17, 2012
دفاعی تنصیبات پر حملہ سازش ہے،ملوث عناصرکو بے نقاب کیاجائیگا،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

MONACO: وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ کامرہ ائربیس پر دہشتگردی کے واقعے میں غیرملکی ہاتھ کو خارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتا، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے مسلح افواج کے عزائم کو پست نہیں کرسکتے، دفاعی تنصیبات پر حملہ ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے عناصر کوبے نقاب کیا جائیگا۔

وہ ایران کے سفیر علی رضا کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔وزیردفاع سید نویدقمرنے کہاکہ کامرہ ائربیس پر دہشتگردی کے اس قابلِ مذمت سانحے کی تحقیقات پہلے مرحلے میںپاک فصائیہ کریگی، حکومت الگ سے تحقیقات کرائیگی، جب ان سے سوال کیاگیاکہ اس واقعے میںغیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے؟ تو انھوں نے کہاکہ غیرملکی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میںہم پرعزم ہیں،دہشتگردہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرہمیںفخرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں