ٹنڈو آدم ڈاکوؤں نے کوچ لوٹ لی مزاحمت کرنے والے مسافروں پر تشدد

بس کراچی سے سانگھڑ جارہی تھی، 6مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑی روک لی اور کچے میں لے گئے، نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے


Express News Desk June 13, 2013
وقوعہ کے کچھ ہی فاصلے پر چوکی ہونے کے باوجود پولیس اہلکار یہ سارا ماجرا دیکھتے رہے اور مسافروں کو لٹنے سے بچانے کی کوئی کوشش نہ کی۔ فوٹو: فائل

کراچی سے سانگھڑ آنے والی مسافر کوچ ٹنڈو آدم اے سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں غازی خان کاتیار کے نزدیک پہنچی تو 6 ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بس روک لی اور گاڑی کو کچے کی جانب لے گئے۔

جہاں انھوں نے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، جبکہ مزاحمت پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ وقوعہ کے کچھ ہی فاصلے پر چوکی ہونے کے باوجود پولیس اہلکار یہ سارا ماجرا دیکھتے رہے اور مسافروں کو لٹنے سے بچانے کی کوئی کوشش نہ کی۔ ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔



واقعے کے ایک گھنٹے کے بعد پولیس پہنچی، مسافروں کو موبائلوں میں بٹھا کر ان کے گھروں تک پہنچایا، پولیس نے شک کی بنیاد پر 2 افراد کو گرفتار کیا جنھیں بعد میں بااثر افراد کے کہنے پر رہا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں