بل کی عدم ادائیگی پرمیونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی بجلی منقطع

بلدیاتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے، پانی کی فراہمی معطل،شہر اندھیرے میں ڈوب گیا


Express News Desk June 13, 2013
میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے تمام شعبوں کی بجلی2کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دی

KARACHI: حیسکو ٹنڈو آدم نے میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے تمام دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔

ملازمین دفاتر سے نکل کر باہر بیٹھ گئے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے تمام شعبوں کی بجلی2کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دی، حیسکو ٹنڈو آدم نے میونسپل کمیٹی دفاتر، فائر بریگیڈ، ڈسپوزلز، اسٹریٹ لائٹ،واٹر سپلائی، اور دیگر شعبوں کی بجلی کاٹ دی ہے،جس کے باعث بلدیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔



بجلی کٹ جانے اور شدید گرمی کے باعث بلدیہ ملازمین دفاتر سے باہر نکل آئے،بجلی منقطع کیے جانے کے باعث شہری پینے کے پانی سے محروم ہو چکے ہیںِ اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے شہر کی سڑکیں اندھیرے میں ڈوب گئیں،جبکہ ٹی ایم او اپنے دفتر سے غائب ہیں، دوسری جانب بجلی کٹنے کے بعد دفاتر سے ملازمین کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی جبکہ بلدیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل ٹنڈو آدم میں کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں