شہنشاہ غزل کی پہلی برسی پر شہر قائد کے ثقافتی ادارے خاموش

ریڈیو پاکستان، آرٹس کونسل و دیگر ثقافتی اداروں نے کوئی تقریب منعقد نہیں کی


Umair Ali Anjum June 13, 2013
دہلی اور ممبئی میں مہدی حسن کی یادمیں آج تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

اپنی خوبصورت آواز اور منفرد گائیکی کی بنا پرعوام کے ذہنوں پرراج کرنیوالے اور آج بھی لوگوں کے دلوں میں نقش شہنشاہ غزل مہدی حسن کی پہلی برسی آج منائی جائیگی مگر افسوس شہر قائد کے ثقافتی ادارے اس موقع پر خاموش ہیں۔

کسی بھی ثقافتی ادارے نے ان کی یاد میں تقریب یا تعزیتی ریفرنس کا انعقاد نہیں کیا، برس ہا برس اپنی منفردگائیکی کی بنیاد پر دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرنیوالے شہنشاہ غزل مہدی حسن گزشتہ برس 13جون کو شدید علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، ان کی وفات کے بعد ثقافتی اداروں نے انکے نام کوجیسے بھلادیاہے۔



آج مہدی حسن کی پہلی برسی منائی جارہی ہے مگر ریڈیو پاکستان، آرٹس کونسل کراچی، پی اے سی سی سمیت شہرکے دیگر ثقافتی اداروں نے ان کے حوالے سے کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا، محکمہ ثقافت سندھ تک نے مہدی حسن کی یاد میں کسی تقریب کا انعقادنہیں کیا، واضح رہے کہ مہدی حسن کا شماردنیائے موسیقی کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جنھیں دنیا بھر میں غزل گانے والے فنکار اپنا استاد مانتے ہیں، ذرائع کے مطابق ہندوستان کے شہر دہلی اور ممبئی میں مہدی حسن کی یادمیں آج تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا جس میں ان کی غزلوں اورگیتوں کو مقامی فنکار گائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں