وزیراعظم کیلیے مبارکباد کا اشتہار آئی جی موٹروے کو ہٹادیا گیا

مظہر خان، شیر ایوب اور مسعود چوہدری کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت


Masood Majid Syed June 13, 2013
مظہر خان، شیر ایوب اور مسعود چوہدری کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پراور اخبارات میں نئے وزیراعظم کے لیے تہنتی اشتہارات شائع کرنے پر پولیس گروپ گریڈ 21 کے آئی جی موٹر وے اینڈ نیشنل ہائی ویزپولیس ظفرعباس لک کوعہدے سے ہٹا دیاگیا اور انھیں اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ظفرعباس لک چوہدری شجاعت کے قریبی عزیزاورچوہدری تجمل حسین کے داماد ہیں۔



اسی طرح سے سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے وزیراعظم کے سپیشل سیکریٹری مظہرعلی خان ، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے وزیراعظم کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری شیرایوب خان اور ملٹری لینڈکنٹونمنٹ کے گریڈ 20 کے وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری مسعوداخترچوہدری کوبھی اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ظفرعباس لک کوئی ڈھائی سال بعد ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں