ٹنڈو آدم پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل مشتعل مسافروں کی توڑ پھوڑ

ٹرین کئی گھنٹے رکی رہی، شدید گرمی میں مسافر بے حال، دھرنا دے کر ٹرینیں روک دیں، پولیس کا لاٹھی چارج


Express News Desk June 14, 2013
لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو مسافروں نے اس کے سامنے دھرنا دیا. فوٹو: فائل

MOHALI: پنجاب سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن ٹنڈوآدم اسٹیشن پر فیل ہوگیا، مسافروں کو کئی گھنٹے تک مشکلات کا سامنا رہا، متبادل انجن نہ آنے اور شدید گرمی کے باعث مسافر مشتعل ہوگئے۔

انھوں نے ٹرین کے شیشے توڑے اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر پر بھی پتھراؤ کیا۔ اس دوران لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو مسافروں نے اس کے سامنے دھرنا دیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹرین کو روک دیا۔ مشتعل افراد نے وزیر ریلوے اور افسران کے خلاف شدید نعرے لگائے جس کی وجہ سے کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔



بعدازاں ریلوے انتظامیہ نے ٹنڈو آدم سٹی تھانہ سے مدد طلب کی جس پر ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچ گئے اور انھوں نے مسافروں پر لاٹھی چارج کرکے ٹریک خالی کرانے کے بعد کراچی ایکسپریس کو روانہ کردیا، تقریباً 3 گھنٹے بعد کوٹری سے متبادل انجن آنے کے بعد پاکستان ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں