3 ممالک نے ’50 لاکھ گھر‘ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے، ذرائع


INP October 21, 2018
منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

تین مختلف ممالک نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد تین مختلف ممالک نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے۔

وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کے مطابق اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جا چکا ہے جبکہ اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں