شام میں امریکی اتحاد کا حملہ 7 بچوں سمیت 32 شہری جاں بحق

ملوں میں عراقی سرحد کے قریب 9 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔


INP October 21, 2018
ملوں میں عراقی سرحد کے قریب 9 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 32 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 32 عام شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ان حملوں میں عراقی سرحد کے قریب 9 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران دیرالزور میں کی گئی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔