قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے الطاف حسین

ویمن یونیورسٹی بس میں دھماکا اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردی کھلی جارحیت ہے


Express Desk June 16, 2013
ویمن یونیورسٹی بس میں دھماکا اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردی کھلی جارحیت ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کوئٹہ میں بروری روڈپر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے،بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردی اورزیارت میں تاریخی ثقافتی ورثے قائداعظم ریزیڈنسی پرحملے کی سخت مذمت کی ہے ۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پرحملے کے باعث تاریخی عمارت جل کرخاکسترہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیااورکہاکہ یہ ریزیڈنسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی چند تاریخی نشانیوں میں سے ایک تھی جسے تباہ کرکے پاکستان کے تاریخی ثقافتی ورثے کونقصان پہنچایا گیا،قائداعظم ریزیڈنسی پر حملے اور قدیم ثقافتی ورثے کی تباہی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

الطاف حسین نے بروری روڈپر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں متعددطالبات کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والی طالبات کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی جاں بحق طالبات کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔الطاف حسین نے کہاکہ خواتین یونیورسٹی کی بس میں دھماکاکھلی بربریت اور قومی سانحہ ہے ، زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پرشرمناک حملے اور کوئٹہ میں خواتین کی بس میں دھماکے نے واضح کردیا کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ معدوم ہوتی جاری ہے۔



الطاف حسین نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنرکوئٹہ،نرسوں،پولیس اہلکاروں اور دیگر شہریوں کے قتل کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں اورنرسوں کو یرغمال بنانے اورفائرنگ کرکے انہیں ہلاک وزخمی کرنے کا عمل کھلی دہشت گردی اوربزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اپنے گھناؤنے مقاصد کی تکمیل کیلیے عوامی خدمت پرمامور ڈاکٹروں،نرسوں اورنہتے شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

الطاف حسین نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشتگردوںکی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں