ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کُل 38 مقدمات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک October 25, 2018
نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کُل 38 مقدمات کا سامنا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزیر خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک بار پھر گرفتار

واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے، اُن پر قومی فنڈ سے 2.6 ارب رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات بھی عائد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں