پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا

شکایت پرپی آئی اے حکام نے سوٹ کیس ڈھونڈ نکالا،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔


Express Report October 26, 2018
شکایت پرپی آئی اے حکام نے سوٹ کیس ڈھونڈ نکالا،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے نے افغان سفیر کا سوٹ کیس ہی گما دیا جب کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر زخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپناسوٹ کیس لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔

افغان سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں افغان سفیرپرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد تا کابل پی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس لاپتہ ہوا،افغان سفیر نے سوال کیاکہ کیا یہ اتفاقیہ ہے یا بد انتظامی ہوسکتی ہے۔

ادھر ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ افغان سفیرعمر زخیل وال کا سوٹ کیس غلطی سے لندن جانیوالی پرواز پر لوڈ کردیا گیا، پرواز جیسے ہی ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترے گی،سوٹ کیس کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں