بجلی کی قیمتوں میں ’’تبدیلی‘‘ سے 87 لاکھ صارفین کے بلوں میں اضافہ

ایک کروڑ 76لاکھ صارفین کے بل پہلے جتنا ہی رہے گا صرف سوا 3لاکھ زرعی صارفین کو فائدہ ہوگا۔


ایک کروڑ 76لاکھ صارفین کے بل پہلے جتنا ہی رہے گا صرف سوا 3لاکھ زرعی صارفین کو فائدہ ہوگا۔ فوٹو:فائل

حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ''تبدیلی'' سے 87 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوجائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کی تعداد 2کروڑ 72لاکھ سے زائد ہے،ان ڈسکوز میں گیپکو،لیسکو، فیسکو ، میپکو،آئیسکو، پیسکو، ٹیسکو، کیسکو، حیسکو اور سیپکو شامل ہیں۔

ان ڈسکوز میں گھریلو صارفین کی تعداد2کروڑ30لاکھ ہے، جس میں سے ایک کروڑ76لاکھ صارفین 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔باقی 54لاکھ گھریلو صارفین کی بجلی کا استعمال 300یونٹ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح ملک میں کمرشل صارفین کی تعداد30 لاکھ سے زیادہ ہے،ان کے بجلی کے بل میں20فیصد تک اضافہ ہوجائیگا،صنعتی صارفین یا انڈسٹریل کنکشز کی تعداد 3لاکھ 51ہزار سے زائد ہے ،ان کیلیے بجلی کی قمیت میں 78 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے کاروباری وصنعتی لاگت میں اضافہ ہو جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں