ای سی ایل میں نام ڈالنے نکالنے کا اختیار کابینہ کو تفویض

وزیرمملکت برائے داخلہ سے اختیارواپس،کابینہ کی ذیلی کمیٹی بھی ختم کردی گئی۔


سہیل چوہدری October 27, 2018
وزیرمملکت برائے داخلہ سے اختیارواپس،کابینہ کی ذیلی کمیٹی بھی ختم کردی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردوں یا دیگر ملزمان کے نام ای اسی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا اختیار وزیر مملکت برائے داخلہ سے واپس لے لیا ہے جب کہ ای سی ایل پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی بھی ختم کر دی ہے۔

گزشتہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا اختیار وزارت داخلہ سے واپس لے لیا تھا تاہم وزیر داخلہ کو مخصوص کیسوں میں نام ڈالنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ کسی دہشت گرد، کالعدم تنظیم کے کارکن اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سفارش کردہ افرادکے نام ای سی ایل میں ڈال سکتے تھے، اب ان تمام کیسوں سے متعلق اختیار بھی وزیر مملکت داخلہ سے واپس لے لیا گیا ہے۔

اب وزارت داخلہ براہ راست ای سی ایل سے متعلق کیس کابینہ کو بھجوائے گی۔اب تمام کیسز میں کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالے اور نکالے جا سکیں گے جب کہ وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں