ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 094 فیصد اضافہ

انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔


Business Reporter October 28, 2018
انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: سعودی بیل آوٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کوتگڑا کردیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفراشاریہ94فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپے کی قدر1اشاریہ86فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132روپے45پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمجموعی طور پر 2روپے 50پیسے کی کمی سے 131روپے70 پیسے پر آگیا۔

اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں