خیبرپختونخوا میں خواتین کے اسکولوں اور مقابلوں میں مردوں کی شرکت پر مکمل پابندی

خواتین اسکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی


وصال یوسفزئی October 28, 2018
گرلز اسکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی فوٹو:فائل

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبے کے تمام گرلز اسکولوں اور خواتین کے اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر یہ پابندی لگائی۔ صوبے کے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ضیاء اللہ بنگش نے ہدایت کی ہے کہ لڑکیوں کے اسکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہونگی اُن میں خواتین صوبائی ارکان اسمبلی یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، جب کہ گرلز اسکولوں میں مرد حضرات کا داخلہ بند ہوگا۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ گرلز اسکولوں کی تقریبات یا کسی پروگرام میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی بھی نہ بلایا جائے، جبکہ گرلز اسکول کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر مشتہر نہ کیا جائے۔ خواتین اسکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں