امام الحق نے انگلی کی انجری سے نجات پالی آج ایکشن میں ہوں گے

اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے، ذرائع


Express News November 02, 2018
اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

نوجوان کرکٹر امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے، وہ جمعے کو قائد اعظم ون ڈے کپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے۔

اوپنر کے ہاتھ کی انگلی آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ میں ٹوٹ گئی تھی، ان کا آپریشن دبئی میں ہوا اور ڈاکٹرز نے انھیں2ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ امام الحق حبیب بینک کی جانب سے پی ٹی وی کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں