پاکستان فٹبال فیڈریشن کا 75 فیصد فنڈز کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا اعلان

اگر کھیل کی ترقی کے سفر کو روکا نہ جاتا تو پاکستان بھارت سے عالمی رینکنگ میں بہتر ہوتا، صدر پی ایف ایف


Mian Asghar Saleemi November 05, 2018
انڈر 15 فٹبال چیمپیئن شپ میں ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا، صدر پی ایف ایف

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا اور اے ایف سی سے ملنے والے 75 فیصد فنڈز کو کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا اعلان دیا۔

صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فٹبال کی دونوں انٹرنیشنل تنظیموں نے پاکستان سمیت ممبرز ممالک کے لئے گرانٹ دوگنا کردی ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس رقم کا تیسرا حصہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا کہ اگر ترقی کے سفر کو روکا نہ جاتا تو ہم بھارت سے عالمی رینکنگ میں بہتر ہوتے، 2014ء میں گرین شرٹس نے بلیو شرٹس کو بھارت میں ہی شکست دی، بعد ازاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیفا ہاﺅس پر قبضہ کر لیا گیا جس کی وجہ سے ہم تین سال میں بہت پیچھے چلے گئے، آج بھارت عالمی رینکنگ میں اٹھانوے اور ہم ایک سو اٹھانوے نمبرز پر ہیں۔

صدر پی ایف ایف کے مطابق انڈر 15 فٹبال چیمپیئن شپ میں ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا، 13سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان سینئر ٹیم بھی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں ہم نے 21 ملکی اور غیر ملکی کھیلوں کی سرگرمیاں کروائی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں