ادارہ امراض قلب ’این آئی سی وی ڈی‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیا نام سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو واسکیولر ڈیزیز اورمرکزی ہیڈ کوارٹر سکھر میں ہوگا۔


وکیل راؤ November 06, 2018
سندھ حکومت نے 55 برس بعد ادارے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا،مسودہ قانون بھی تیار فوٹو: فائل

سندھ حکومت کا نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد ملک کے امراض قلب کے سب سے بڑے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، این آئی سی وی ڈی کا نیا نام سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو واسکیولر ڈیزیز ( ایس آئی وی ڈی) ہوگا ایس آئی وی ڈی کا مرکزی ہیڈ کوارٹر سکھر میں ہوگا۔

سندھ حکومت نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے امراض قلب کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایس آئی وی ڈی کا مسودہ قانون تیار کرلیا گیا ہے جسے صوبائی کابینہ سے منظور کرائے جانے کے بعد سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 55 برس بعد ادارہ امراض قلب کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں مسودہ قانون بھی تیار کرلیا گیا ہے جسے صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو واسکیولر ڈزیزز کا نام تبدیل کرکے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو واسکیولر ڈزیزز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں