نیلم جہلم منصوبے میں 74 کروڑ ڈالرکمیشن لیا گیا ٹرانسپیرنسی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم پاکستان سے ذمہ داروں کاتعین کرکے ملوث افرادکااحتساب کرنے کی درخواست کی ہے ۔


Express Desk June 21, 2013
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم پاکستان سے ذمہ داروں کاتعین کرکے ملوث افرادکااحتساب کرنے کی درخواست کی ہے ۔ فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیلم جہلم منصوبے میںواپڈاکی جانب سے دوٹنل بورنگ مشینوں کی خریداری میں قومی خزانے کو7ارب روپے نقصان اوردس سال میں منصوبے کی لاگت میں1800 فیصداضافہ پر وزیراعظم پاکستان سے فوری انکوائری کرانے کی درخواست کی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے 5نومبر2012کواس وقت کے وزیراعظم کو بھیجی گئی شکایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹنل بورنگ مشینوں میں قومی خزانے کو7 ارب روپے نقصان کامعاملہ نیلم جہلم منصوبے میںمبینہ کرپشن کا محض ایک چھوٹا حصہ ہے۔ٹرانسپیرنسی نے میڈیامیں آنے والی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان بے ضابطگیوں کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب وزارت پانی وبجلی نے12دسمبر 1989 کو منظورشدہ 15ارب 23 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کے پی سی ون کا28فروری 2002کو نظرثانی شدہ ڈرافٹ جمع کرایاجس میں لاگت بڑھ کر84ارب 50کروڑ ہوگئی جو منصوبے میں تاخیرکی وجہ سے2012میں274ارب 80کروڑ تک جاپہنچی ۔

19دسمبر2007کوچین کی دوکمپنیوں Gezhoubaگروپ آف کمپنیزاورچائنہ مشینری انجینئرنگ کمپنی کے جوائنٹ وینچرکو ٹھیکہ منظورشدہ ساڑھے84ارب روپے کے بجائے90 ارب 94کروڑ روپے میں دیدیاگیا۔یہ لاگت اب 274ارب روپے سے بڑھ جانے پربجلی کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کاباعث بنے گی جوہائیڈروالیکٹرک بجلی کی موجودہ لاگت 16پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر10روپے یونت تک جاپہنچے گی۔ اس بات کابھی خطرہ ہے کہ متعلقہ حکام کی نااہلی اور تاخیر سے بڑھنے والے لاگت صارفین پرمنتقل کی جائے گی کیونکہ پہلے ہی حکومت نے40 فیصدفنڈ استعمال شدہ بجلی پرلیوی لگاکراکٹھے کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

اس وقت بھی بجلی کے صارفین فی یونٹ دس پیسے سرچارج اداکررہے ہیں جوسالانہ 6ارب روپے بنتے ہیں۔نیلم جہلم منصوبے کیلیے خریدی گئی ٹنل بورنگ مشینوں کے استعمال کی عالمی ماہرین نے کسی بھی موقع پربھی سفارش نہیںکی تھی ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ چینی کمپنی نے ان ٹنل بورنگ مشینوں کی کارکردگی کی ذمے داری لینے سے انکارکرتے ہوئے واپڈاکی جانب سے ڈیڑھ کروڑ ڈالرکے انشورنس کورکے بغیریہ مشینیں استعمال کرنے سے انکارکیا۔ان دو ٹنل بورنگ مشینوںکو پبلک پروکیورمنٹ رولزکے مطابق حاصل نہیں کیاگیا اس لیے کسی بھی انشورنس کمپنی نے ان مشینوں کابیمہ کرنے پررضامندی بھی ظاہرنہیں کی۔

واپڈاکی کرپشن اورنااہلیت کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں چارگنا اضافہ ہوا ہے جو پہلے پی سی ون کے مطابق 84ارب سے بڑھ کر321ارب روپے ہوچکی ہے۔واپڈانے میسرز نیسپاک جومنصوبے کا سرکاری مشیربھی ہے سے مل کران ٹنل بورنگ مشینوں کاجرمنی کی کمپنی Herrenknechtکو18 کروڑ40لاکھ ڈالرکاکنٹریکٹ دیا حالانکہ ان کی قیمت 11کروڑ ڈالرسے زیادہ نہیں ہے اور7کروڑ40لاکھ ڈالرمبینہ طورپرکک بیکس کے طور پرلئے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ میںبھی یہ رپورٹس آچکی ہیں کہ نیلم جہلم منصوبے میں بڑے پیمانے پرکرپشن کی وجہ سے اس کی بجلی کی پیداواری قیمت موجودہ 16پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر10روپے فی یونٹ پڑے گی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم پاکستان سے ذمہ داروں کاتعین کرکے ملوث افرادکااحتساب کرنے کی درخواست کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں