پی سی بی نے تجربے سے سبق سیکھ لیا ہاکی فیڈریشن کو رقم دینے سے گریز

بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا، احسانی مانی


Express News November 08, 2018
بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا، احسانی مانی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے سابقہ تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کو رقم دینے سے معذرت کر لی۔

احسان مانی کی ہاکی ٹیم منیجر حسن سردار اور چیف کوچ توقیر ڈار سے میٹنگ آج صبح طے تھی لیکن چیئرمین کرکٹ بورڈ کی مصروفیات کے سبب ٹیلی فون پر ہی بات چیت ہوسکی۔

توقیر ڈار نے ''ایکسپریس نیوز''کو بتایا کہ ماضی میں ہاکی فیڈریشن کو ادھار دی گئی ایک کروڑ روپے کی رقم کی تاحال عدم ادائیگی کا معاملہ آڑے آیا ہے۔

احسانی مانی نے کہا ہے کہ اس وجہ سے بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا،کرکٹ کے اسپانسرز سے اس بارے میں ضروربات کریں گے اورحکومت سے بھی سفارش کریں گے کہ ورلڈکپ کیلیے روانگی سے پہلے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کویقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں