الیکشن میں ہارکے پیچھے بیرونی قوتیں کارفرمارہیںنفیسہ شاہ

طالبان کو فنڈنگ کرنیوالے ممالک سے ن لیگ کے روابط ہیں،امن کیلیے مذاکرات کئے جائیں


Masood Majid Syed June 22, 2013
بجٹ عوامی نہیں آئی ایم ایف کاہے،ملازمین کی تنخواہیں کم بڑھائی گئیں،ایکسپریس کوانٹرویو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے انتخابات میں پی پی کی شکست بارے کہاہے کہ ہماری لیڈرشپ کو زبردستی گھروں تک محدودکردیا گیا تھا۔

تاکہ ہم انتخابی عمل میں سرگرمی سے حصہ نہ لے سکیں ہماری جانوں کو شدید خطرات تھے۔الیکشن میں ہارکے پیچھے بیرونی قوتیں کارفرما رہیں۔ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخابات کے دنوں میں سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے کے اغوا نے بھی کارکنان کے حوصلے پست کئے۔بجٹ کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،عوامی ہر گز نہیں ۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح آئی ایم ایف کاکشکول توڑنا تھی جو ہم نے کیا لیکن نئی حکومت کشکول ہاتھ میں لینے جارہی ہے۔ملازمین کی تنخواہوں میں کم اضافہ کر کے ظلم کیا گیا۔



ہم نے ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہی دوہرا کر انھوں نے کو ئی انقلابی کام نہیں کیا۔بجٹ میں بڑے کاروباری حضرات کو فائدہ پہنچایا گیا۔ چھوٹے کاروباری لوگوں پرچھوٹے چھوٹے ودہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ حکومت کی دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی واضح نہیں۔جن ملکوں سے طالبان کو فنڈنگ ہوتی ہے ان سے ن لیگ کے روابط ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ن لیگ طالبان سے بات چیت کرے۔ ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بہت کارروائیاں کیں۔انھوں نے کہا کہ انکی پارٹی نے بگٹیوںکی انکے گھروں میں دوبارہ آبادکاری کیلیے ایک ارب کی رقم مختص کی تھی جسے انصاف سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ہم یہ مسئلہ پارلیمان میں اٹھائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں