خواتین ارکان قومی اسمبلی عوام کی فون کالز سے تنگ آگئیں

عوام اور صحافیوں نے ہر قومی اور مقامی مسئلے پر فون کرکے ہمارا موقف جاننا شروع کر دیاہے،خواتین ارکان کا شکوہ


فیاض ولانہ June 22, 2013
عام انتخابات کے نتیجے میں کئی خواتین پہلی مرتبہ پالیمان کی رکن منتخن ہوئی ہیں ۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونیوالی خواتین اراکین قومی اسمبلی چند روز میں ہی عوام کی ٹیلی فون کالوں سے تنگ آگئیں اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے اپنے ناموں کے سامنے درج ٹیلی فون نمبر شکایت کر کے ہٹوا دیے۔

خواتین ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز حکام سے شکایت کی کہ ہمارے تعارف کے ساتھ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ہمارے ٹیلی فون نمبر بھی درج کر دیے گئے ہیں، جس کی بنا پر عام لوگوں نے ہمیں ٹیلی فون کر کر کے اپنے مسائل بتانا شروع کردیے،بالخصوص صحافی حضرات نے ہر چھوٹے بڑے قومی اور مقامی مسائل کے حوالے سے فون کرکرکے ہمارا موقف جاننا شروع کر دیاہے،عوام اور صحافیوں کی ٹیلی فون کالوں سے تنگ آ جانیوالی اراکین کے شکایتی دستے کی روح رواں ن لیگ کی ردا خان، لیلیٰ خان اور شازہ فاطمہ خواجہ تھیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔