پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے سابق قومی کپتان

پی ایف ایف بارہ سال میں ایک بھی فٹبال گراﺅنڈ نہیں بنا سکی، کلیم اللہ


Mian Asghar Saleemi November 09, 2018
کلیم اللہ کو ایشین گیمز اور ساف چیمپئن شپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، فوٹو: فائل

قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے۔

قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے ایک بار پھر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، 12 سال کے عرصے میں ایک بھی فٹبال اسٹیڈیم نہ بنانے کی ذمہ دار فیڈریشن حکام کو قرار دے دیا۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میرا فٹنس کا مسئلہ ہے، اب صدر پی ایف ایف کے پاس کونسا بہانہ ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہےکیونکہ پی ایف ایف دنیا کی واحد فیڈریشن ہے جو بارہ سال میں ایک بھی فٹبال گراﺅنڈ نہیں بنا سکی ۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز میں کلیم اللہ کو قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، بعد میں سابق کپتان بنگلا دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ سے بھی ڈراپ کر دیئے گئے تھے۔اس صورت حال کے بعد کلیم اللہ نے پی ایف ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں