صدر الدین ہاشوانی کی وزیراعظم کو قائداعظم ریذیڈنسی بنانے کی پیشکش

صدر الدین ہاشوانی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران پیشکش کی۔


فیاض ولانہ June 23, 2013
فوٹو: اے ایف پی/فائل

ہاشو گروپ کے چیئرمین صدرالدین ہاشوانی نے قائداعظم ریذیڈنسی کی تعمیر نو کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنیکی پیشکش کر دی ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران انھوں نے یہ پیشکش کی، 5سال کی جلاوطنی کاٹنے کے بعد صدر الدین ہاشوانی پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنی پہلی فرصت میں انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے انکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ آپ جیسے محب وطن کی جانب سے سرمایہ کاری سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں