ماحور کا اعزاز ٹاپ200 میں آنے والی پہلی پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر بن گئیں

ان کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 192ویں پوزیشن ہے


Mian Asghar Saleemi November 11, 2018
ماحور شہزاد ایشین گیمز2014 اور کامن ویلتھ گیمز 2018میں بھی ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، فوٹو: فائل

ماحور شہزاد بحرین کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے بعد عالمی رینکنگ میں ٹاپ200 میں آنے والی پہلی پاکستانی پلیئر بن گئیں۔

ان کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 192ویں پوزیشن ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہونے والی ماحور شہزاد ایشین گیمز2014 اور کامن ویلتھ گیمز 2018میں بھی ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔2016 میں ان کی عالمی رینکنگ405 جبکہ مارچ 217میں246 تھی، اب وہ اپنی اس رینکنگ میں مزید بہتری لاتے ہوئے192 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

ماحور کےکوچز میں طیب سہیل، افتخار حسین اور علی مہدی نمایاں ہیں۔ ماحور مستقبل میں اپنی مزید رینکنگ بہتر بنانے کے لئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں